8

ہر مسئلے کا حل خواب میں ملے گا۔

جنہوں نے کبھی کسی کو نقصان نہیں پہنچایا ہوگا جو اپنے بڑوں کی عزت کرتے ہوں گے جو لوگوں سے اخلاق سے پیش آتے ہوں گے تو ایسے لوگ اللہ کے پسندیدہ لوگوں میں شمار کئے جاتے ہیں اگر یہ لوگ وظیفہ کریں گے تو امید ہے کہ اللہ پاک ایسے اسباب پیدا کر دے گا کہ ان کو خواب کے ذریعے مسئلے کا حل بتا دیاجائے گا ۔یہ وظیفہ انتہائی آسان ہے اور اس وظیفہ میں آپ نے صرف ایک دعا پڑھنی ہے اس وظیفہ کو مرد اور خواتین دونوں کر سکتے ہیں ۔وظائف روح اور ایمان کی پاکیزگی کا مظہر ہوتے ہیں وظائف اورجادو میں سب سے واضح فرق یہ ہے کہ جادو شیاطین کو خوش کرنے کے لئے کیاجاتا ہے۔

اور وظیفہ اللہ پاک کو راضی کرنے کے لئے کیاجاتا ہے شیطان خوش ہوکر اللہ پاک کے بندوں کو بہکاتا ہے اور بھٹکے ہوئے انسانوں کو اللہ پاک سے دور کرتاہے جبکہ وظیفہ ہر قسم کے شیاطین کو دور بھگاتا ہے اور انسان کو اللہ کے بہت قریب کردیتا ہے اب فیصلہ آپ نے خودکرنا ہے کہ آپ نے زندگی کیسے گزارنی ہے اللہ پاک سے دوررہ کر یا شیطان کو خوش کر کے یہ باتیں لکھنے کا مقصد کہ آپ یقینی کامیابی کے لئے کہیں شیطان کے وسوسے کا شکار نہ ہوجائیں جو انسان کو جادو کی طرف مائل کرتا ہے ۔اس وظیفے کی اجازت ہر خاص و عام کو ہے ۔۔آپ نے کرنا یہ ہے کہ سب سے پہلے وظیفے کے لئے ایسی جگہ منتخب کرنی ہے کہ جو پاک صاف ہو آپ نے سونے سے قبل پاک صاف لباس پہن کر اگر حالت ناپاکی میں ہیں تو غسل کرلیں اگر پاک ہیں۔

تو صرف باوضو ہو کر اس دعا کو 7 بار پڑھیں۔اللھُم یا ربَّ ابراھیم و موسی ورب اسحٰق ویعقوب ورب جبرائیلَ ورب میکائیل وربَّ اسرافیل ورب عزرائیل مُنَزِّلُ التوراۃ والانجیل والزبور والفرقان العظیمَ اَرِنِی فِی مَنَامِی مَافِیہِ الخَیرَات۔ اس دعا کے بعد آپ نے سیدھی کروٹ لیت جانا ہے اور یہ پڑھنا ہے نَبَّاَنِیَ العَلِیمُ الخَبِیر اس کو مسلسل پرھتے رہنا ہے جب تک نیند نہ آجائے ،کروٹ سیدھی لے کر ہی سونا ہے اگر کروٹ بدل بھی لے پھر دوبارہ سیدھی کروٹ لے کر پڑھنا شروع کردیں ۔نیند آنے تک مسلسل پڑھنا ہے یہاں تک پڑھتے پڑھتے سو جائیں۔انشاء اللہ جو بھی مسئلے کا حل ہو گا وہ خواب کے ذریعے مل جائے گا۔بہت ہی نادر و نایا ب وظیفہ ہے انشاء اللہ اگر آپ اس وظیفے کو مکمل یقین کامل اور ایمان کی دولت کے ساتھ کریں گے تو اللہ پاک آپ کو ہر صورت میں کامیابی عطا فرمائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں