3

کاجو میں چھپا ہےایسی بیماری کا علاج ،جس میں آج کل ہر دوسرا پاکستانی مبتلا ہے

کاجو میں زائد مقدار میں فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں جس کی وجہ سے امراضِ قلب کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے جبکہ ایک تحقیق کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ کاجو ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔ اِس کے علاوہ کاجو میں موجود معدنیات، وٹامنز ، پوٹاشیم اور فولک ایسڈ دِل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔وزن بہت سے طریقوں سے کم کیا جاسکتا ہے، کاجو سے وزن کم کرنا بہت ہی آسان ہے اس کے لیے بس ضروری یہ ہے کہ روزانہ اپنی غذا میں کاجو کو شامل کرلیا جائے اور پھر آہستہ آہستہ آپ کو اپنے وزن میں کمی محسوس ہونا شروع ہوجائے گی۔

جس طرح کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے اِسی طرح کاجو میں پائے جانے والا تانبا اور میگنیشیم بھی مضبوط ہڈیوں کے لیے بےحد مفید ہے، بڑھتی ہوئی عمر کے بچوں کی نشونما کے لیے کاجو بہت فائدہ مند ہوتا ہے، اِس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر کاجو کھانے سے آپ ہڈیوں کی بہت سی بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔کاجو میں اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں جو آنکھوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں، اگر آپ روزانہ کاجو کو اپنی غذا میں شامل کریں تو آپ موتیا جیسے مرض سے بھی بچ سکتے ہیں اور اس کے علاوہ کاجو آنکھوں کی بینائی کو بھی بہتر کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں